ایک منٹ کا عمل اور مال اتنا کہ دوسروں کو بھی بانٹیں

ایک منٹ کا عمل  اور مال اتنا کہ دوسروں کو بھی بانٹیں

حضرت سیدُنا سَہَلْ بن سَعَدساعِدی  رضی اللہ عنہ  بیان کرتے ہیں  کہ ایک شخص نے حضورِ اَقْدَس  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم     کی خدمتِ بابَرَکت میں  حاضر ہوکر اپنی غُربت اور تنگ دستی کی شکایت کی۔ نبیِّ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم    نےارشاد فرمایا : جب تم اپنے گھر میں  داخل ہوتو سلام کرو اگرچہ کوئی بھی نہ ہو ، پھر مجھ پر سلام  بھیجو اور ایک بار  سورہ ٔاخلاص پڑھو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا تواللہ تعالیٰ نے اسے اتنا مال دار کردیا کہ اس نے اپنے ہمسایوں  اور رشتے داروں  میں  بھی تقسیم کرنا شروع کر دیا۔ (القول البدیع ، ص273 ، غریب فائدےمیں ہے ، ص20)