نعت رسول ﷺ

نعت رسول ﷺ

کس شہنشاہ کی آمد ہے صَبا آج کی رات

کیوں براہیم میں کعبہ ہے جھکا آج کی رات

ایک عَلَم شَرْق دُوُم غَرْب سِوُم کعبہ پر

نَصْب جبریلِ امیں نے ہے کیا آج کی رات

قَصرِ کِسْریٰ کے گِرے بُرج یکایک کیسے

کیوں ہے شیطان پہاڑوں میں چُھپا آج کی رات

ظُلمتِ کفر مِٹی تختِ شیاطیں اُلٹے

سارے اَصنام میں لرزہ ہے پڑا آج کی رات

بَحر و بَر سنگ و شجر حُور و مَلَک جن و بشر

سب کے سب کس کے ہیں یہ مَحوِ لِقا آج کی رات

غیرتِ شمس و قمر کون ہے آنے والا

جگمگا جس نے خُدائی کو دیا آج کی رات

پڑھ لے ایوؔب کھڑے ہو کے صلاۃ اور سلام

تُو اگر چاہتا ہے رب کی رِضا آج کی رات