New Love Poetry

1.

حسن ہی لے ڈوبا تھا فقط یوسفؑ کو
بھلا پیغمبر بھی بازاروں میں بکا کرتے ہیں

2.

دھڑکنیں بے قابو ہو جاتی ہیں
و ہ اِک نظر جب اٹھا کر دیکھیں

3.

واللہ کیا کشش تھی کہ مت پوچھیئے صاحب
مجھ سے یہ دل لڑ پڑا ، مجھے یہ شخص چاہئیے

4.

جب بھی وہ مسکرا کر بات کرتا ہے
مجھے اپنے دل کی فکر لگ جاتی ہے

5.

دل کی ضد ہو تم ورنہ
ان آنکھوں نے بہت لوگ دیکھے ہیں

6.

کوئی نظر بھی اُ ٹھائے اس پے تو دل دھڑک جاتا ہے
میں اس شخص کو چاہتا ہوں اپنی آبرو کی طرح

7.

میں تم سے کچھ نہیں کہتا فقط اتنی گزارش ہے
کہ اتنی بار مل جاؤ کہ جتنا یاد آتے ہو

8.

نہ تم کو خبر ہوئی نہ زمانہ سمجھ سکا
ہم چپکے چپکے تم پہ کئی بار مر گئے

9.

پھر غلط فہمیوں میں ڈال دیا
مسکرانا کوئی ضروری تھا